نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے مالدیپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مالے میں مالدیپ کے نئے منتخب صدر محمد MUIZHU سے ملاقات میں کہا پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک گہرے برادرانہ رشتے میں منسلک ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا سارک رکن ملک کے طور پر پاکستان مالدیپ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور پاکستان کے عوام کی طرف سے محمدMUIZHU کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں پاک مالدیپ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مالدیپ کے لئے سفیر کی تعیناتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیر اطلاعات نے صدر MUIZHU کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔