شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد سرغہ ابراہیم موسیٰ سمیت 4 دہشت گرد مار ڈالے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد سرغنہ ابراہیم عرف موسیٰ سیمت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ ابراہیم موسیٰ دہشت گردوں کا سرغنہ تھا اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں کو انتہائی مطلوب تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔