اے این ایف کی ملک گیر  کارروائیاں   : 438کلوگرام سےزائد منشیات برآمد

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں : 438کلوگرام سےزائد منشیات برآمد

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک گیر 12 کارروائیوں کےدوران 438 کلوگرام سےزائد منشیات برآمدکرلی جبکہ 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں فیصل آباد، چکوال، لاہور، راولپنڈی، گلگت، پشاور، خیبر،کچلاک، مستونگ اور پنجگور میں کی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 60 کوکین بھرے کیپسولز، 350 نشہ آورگولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ 81 کلوگرام چرس،66 کلو گرام ہیروئن بھی برآمدکرلی گئی ۔ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائی کےدوران ایک کلو 356گرام افیون ،289 کلو گرام مارفین بھی برآمد کی گئی ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ  ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

-- مزید آگے پہنچایے --