ڈالر مزید سستا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کمی

ڈالر مزید سستا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کمی

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی واقع ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھی گئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 38 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 57 ہزار 358 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --