شی ۔ بائیڈن ملاقات میں چینی صدر کے تعاون بارے لائحہ عمل پر معاہدہ

شی ۔ بائیڈن ملاقات میں چینی صدر کے تعاون بارے لائحہ عمل پر معاہدہ

 چینی اور امریکی صدور نے ایک سربراہ اجلاس میں تعاون کے متعدد اہم شعبوں پر اتفاق کیا جسے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں ایک نیا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔
کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے جنوب میں تقریباً 40 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ایک مضافاتی مقام فیلولی اسٹیٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ نے چین ۔ امریکہ تعلقات کی اہم بنیادوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور دونوں بڑی معیشتوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا صحیح راستہ تلاش کریں۔
چینی صدر نے چین۔امریکہ تعلقات کو "دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سامنے دو آپشنز ہیں، یا تو عالمی سلامتی اور خوشحالی میں تعاون بڑھائیں یا محاذ آرائی بھڑکانے اور دنیا کو تقسیم کرنے کے خطرے پر زیرو سم کی ذہنیت پر قائم رہیں۔
اقوام متحدہ میں جرمن تھنک ٹینک شیلر انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے رچرڈ بلیک نے کہا ہے کہ تنازعات سے بھری ہوئی دنیا کے دوران وہ شی ۔ بائیڈن ملاقات کو محتاط امید کے ساتھ دیکھتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی انتظامیہ چین کے خلاف ایک چین اصول کی خلاف ورزی، اقتصادی پابندیوں کے نفاذ اور چین کی معاشی ترقی کو مفلوج کرنے کی کوششوں سے متعلق اپنے جارحانہ اقدامات میں تبدیلی لائے گی۔
یہ ملاقات انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں صدور کی ملاقات کے ایک برس بعد ہوئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --