لاہور کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور 12 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی سے مزیدتفتیش درکار ہے لہٰذا عدالت ریمانڈ فراہم کرے۔دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ ضمنی کے مطابق پرویز الٰہی کواینٹی کرپشن ٹیم لے کر ان کی رہائش گاہ گئی اور پرویز الٰہی نےاپنے بیڈروم میں دراز سے 41 لاکھ روپے ریکورکروائے، ضمنی میں وقت کا ذکرنہیں اور نہ ہی تھانے سے روانگی کا ذکر کیا گیا ہے۔
پرویز الٰہی کے وکیل نے اپنے مؤکل کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کے ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔