ملک کے معروف نیورو سرجن اور پمز کے ہیڈ آف نیورولوجی ڈاکٹر مظہر بادشاہ اب راولپنڈی میں ہر بدھ کے روز کے آر ایل فاؤنڈیشن اسپیلشسٹ کلینک سیٹلائیٹ ٹاؤن مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان بھر سے مریضوں کو معائنہ کا اضافی دن مل سکے گا۔ ڈاکٹر مظہر بادشاہ پمز اسپتال کی او پی ڈی میں معائنہ کے مقررہ دنوں 400 مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ نجی اسپتالوں میں ان سے معائنہ کرانے کے لیے مریضوں کو ڈاکٹر مظہر بادشاہ سے تین ماہ کے بعد ٹائم ملتا ہے۔
ڈاکٹر مظہر بادشاہ ہر بدھ کے روز شام کے ٹائم میں ریسٹ کرتے تھے، تاہم کے آر ایل فاؤنڈیشن کی خصوصی درخواست پر انہوں نے ہر بدھ کی شام کے آر ایل فاؤنڈیشن اسپتال سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی کے مریضوں نام کردی ہے ۔ ڈاکٹرمظہر بادشاہ فالج، لقوی، مرگی، اعصابی بیماریوں، بچوں میں اعصابی کمزوریوں، جسمانی اور ذہنی بیماریوں کے علاج میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ راولپنڈی کے عوام نے ڈاکٹر مظہر بادشاہ کے اس فیصلے اور کے آر ایل فاؤنڈیشن اسپیلشسٹ کلینک کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔