ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں،رانا تنویر حسین

ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں،رانا تنویر حسین

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، ملک میں پہلے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے جس نے اسے عزت دی اور وزیراعظم بنایا۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔سینئر مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اپنی گائیڈ لائن سے انحراف کیا، حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، درست کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --