ایشین گیمز ٹینس، ویمنز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز دوسرے راؤنڈ میں آؤٹ

ایشین گیمز ٹینس، ویمنز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز دوسرے راؤنڈ میں آؤٹ

ایشین گیمز کے ٹینس کے مقابلے میں ویمنز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز دوسرے راؤنڈ میں آؤٹ ہو گئیں۔چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑی سارہ ابراہیم اور اشنا سہیل کو دوسرے راؤنڈ میں شکست ہو گئی۔سارہ ابراہیم کو سیڈ 4 فلپائنز کی ایلیکس ایلا نے شکست دی، ایلیکس کا سارہ کے خلاف جیت کا سکور 6۔0، 6۔0 رہا۔اشنا سہیل کو سیکنڈ سیڈ چین کی لین زھو نے شکست دی، چینی حریف کے خلاف اشنا ایک گیم بھی نہ جیت سکیں۔سارہ اور اشنا دوپہر میں ویمنز ڈبلز میں منگولیا سے مقابلہ کریں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --