دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نایاب نظارہ

دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نایاب نظارہ

ء کا سب سے روشن اور بڑا چاند ’سُپر بلیو مون‘ کا نایاب نظارہ پاکستان سمیت بیشتر2023 ممالک میں دیکھا گیا۔رواں مہینے کا دوسرا سپر بلیو مون معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آیا اور یہ نظارہ اب دوبارہ دیکھنے کیلئے سال 2037 تک انتظار کرنا ہوگا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اسی وجہ سے اسے سپر مون کہا جاتا ہے، اگست کے آغاز میں بھی سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا۔اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --