پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گئے،ڈاکٹر اکبر ناصر خان

پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گئے،ڈاکٹر اکبر ناصر خان

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پولیس دربار کا انعقاد،دربار میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام ڈویژنز کے مرد و خواتین پولیس افسران و ملازمان کی شرکت۔۔دربار میں پولیس ملازمین نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل پیش کئے،حل طلب مسائل کا موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئےجبکہ باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گئے،پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ویلفئر اقدامات میں رہائش کا مسئلہ میڈیکل کی سہولتیں اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

پولیس ملازمین کے اہلخانہ کو بہترین تعلیمی اور طبی سہولیات مہیا کرنے کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ معاہدے طے کیے گئے ہیں،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جدید سہولیات سے آراستہ نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر جاری ہے۔

ابھی کوئی زیرالتوا ترقی نہیں ہے،پروموشن آپ کا بنیادی حق ہے،آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

 ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،ایک مضبوط اور خود دار قوم کے سپاہی بن کر زندگی گزاریں،آپ ایک بہترین محکمہ کی نمائندگی کر رہے ہیں اپنی وردی کو اپنی شان سمجھتے ہوئے اسکا پورا حق ادا کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --