ذکا اشرف نے برطرفی سے بچنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

ذکا اشرف نے برطرفی سے بچنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکااشرف نے اپنی ممکنہ برطرفی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

ذکا اشرف کے وکیل نے یقین دلایا کہ اگلےایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پی سی بی کاملک میں ہونے والےعام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، نگران حکومت منتخب حکومت کےفیصلوں کو ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔

-- مزید آگے پہنچایے --