بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی واپس روانہ ہو گئيں۔
رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کو ان کے وکلا کی ملاقات ہونے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے جیل میں پہلے بھی دو ملاقاتیں کرچکی ہیں اور یہ ان کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں تیسری ملاقات تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --