معروف صحافی/ اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے نامعلوم کالر خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج۔نامعلوم کالر نے آئندہ پیر کو دفتر آکر رفاقت اقبال ملک (پی ایس) اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔
کالر نے ڈاکٹر شاہد مسعود کا نام لے کر انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے اور قتل کی دھمکیاں دینے سمیت دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔آبپارہ پولیس نے سینئر صحافی/ اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے پی ایس رفاقت اقبال ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔