بھارت سے سیلابی ریلے کے باعث پاکستانی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں 6گھنٹے میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضا فہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ہے۔
17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت سے پانی کی آمد کے باعث پاکستانی رقبہ زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔