قوم آج پاکستان کی یوم آزادی کی چھہترویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔شیخ قیسر نے چنیوٹ اپنے انتخابی دفتر میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کیں ۔مسلم لیگ ن ہاؤس چنیوٹ میں فرزند چنیوٹ کی موجودگی میں شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔سبز ہلالی پرچم تھامے نوجوان انتہائی پرجوش رہے ۔
جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے نوجوانوں کی جانب سے ایک عزیم الشان کار و موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو کہ چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں ہوتی ہوئی ڈیرہ مسلم لیگ ن شیخ قیصر پر پہنچی ۔حلقہ کے معززین سمیت نوجوان طبقہ نے بھرپور شرکت کی اور کیک کاٹ کر ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر شیخ قیصر ملک کا کہنا تھا تھا کہ بھر میں ہر فرد سمیت تاجر برادری جشن آزادی ، جوش و ولولے سے منائے گی ۔کیک کاٹیں ، سبز ہلال پرچم لہرائیں اور پاکستان کی بقا ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ دن ہمارے دلوں میں خاص جگہ رکھتا ہے۔قائد اعظم کا مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا مطالبہ تاریخی طور پر جائز تھا۔آج کا یوم آزادی ماضی کی قربانیوں پر غور، حال کی کامیابیوں کو منانے اور اپنے ملک کے نواجوں کے روشن مستقبل کا تصور کرنے کا ایک موقع ہے۔
آئیے آج کے دن ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں جو ہماری عظیم قوم کی شناخت ہیں۔تمام محب وطن پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک