چین، یونیورسٹی کھیلوں میں جڑواں بھائیوں کا ناقابل بیان تعلق

چین، یونیورسٹی کھیلوں میں جڑواں بھائیوں کا ناقابل بیان تعلق

 چھنگ دو کے یونیورسٹی کھیلوں کے و یلج میں گھومتے ہوئے جامعہ پیکنگ کے چینی فیلڈ ایونٹ ایتھلیٹس شنگ جڑواں بھائیوں کو بھلانا مشکل عمل ہے۔چین کے شمالی اندرون منگولیا کے خوداختیارخطے کے جڑواں بھائی شنگ جیاڈونگ ، اور جیا لیانگ کی تاریخ پیدائش 26 مئی 2001 ہے ،دونوں صرف 30 منٹ کے وقفے سے پیدا ہوئے تھے تاہم کھیلوں میں ان کے مشترکہ جذبے نے ان کا رشتہ مزید مضبوط بنادیا ہے۔


شِنہوا کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کھیلوں میں جیاڈونگ نے ڈسکس تھرو میں جبکہ جیالیانگ نے شاٹ پٹ میں حصہ لیا۔ جڑواں بھائی زندگی کے تقریباً ہر پہلو میں ایک دوسرے کا عکس ہیں۔ایک جیسی جسامت اورایک ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا، ان کی مماثلت ان کی شخصیت تک پھیلی ہوئی ہے۔ ان سے بات کریں تو آپ کو لگے گا کہ دونوں متضاد ہیں۔ اکثر نظروں کا تبادلہ کرتے ہیں تاکہ جھجک دور کرنے میں ایک دوسرے مدد حاصل کرسکیں۔

ایتھلیٹکس میں ان کے سفر کا آغاز2015 کے نیشنل مڈل اسکول ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپیئن شپ میں زبردست طریقے سے ہوا ۔ جیاڈونگ نے ڈسکس تھرو میں چھٹی پوزیشن حاصل کی جبکہ جیالیانگ نے اسی ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سنگھوا یونیورسٹی سے وابستہ ہائی اسکول کوچز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔


بیجنگ میں ان کی نئی زندگی چیلنجز سے بھرپورتھی، انہوں نے صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک طویل تعلیم کے بعد رات 9 بجے تک بیجنگ اسپورٹس یونیورسٹی میں سخت تربیت حاصل کی۔ اس دوران یہ جڑواں بھائی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے اور ایک دوسرے کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

ان کی سخت محنت بالآخر 2020 میں رنگ لائی اور انہیں جامعہ پیکنگ میں داخلہ مل گیا جہاں ان کے مضامین بالترتیب قانون اور صحافت تھے تاہم انہوں نے ایونٹس میں اپنی مہارت کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھا ۔چھنگ دو یونیورسٹی کے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی جامعہ اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے فخر کا اظہار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --