وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پرچینی صدرکے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بے حد مشکور ہوں، پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور سی پیک کو مثالی منصوبہ بنانا ان کے عزم کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے 10سال میں اہم سنگ میل طے کیے، پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ کے لیے چینی صدر کی کاوشوں کا جتنا شکریہ اداکیاجائے کم ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کے لیےپرعزم ہوں۔