آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ خان کی ہدایت پر سیف سٹی اسلام آباد کی استعداد کار اور دائرکار کومزید بڑھایا جارہا ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سرویلنس اور مانیٹرنگ کو مزید بہتر کرنے کیلئے ہائی سکیورٹی زون سے ائیرپورٹ تک 50نئے کیمروں کی منظوری ،نئے کیمروں کی تنصیب پر کام مکمل کیا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ خان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر سیف سٹی اسلام آباد کی استعداد کار اور دائرہ کار کومزید بڑھایا جارہاہے، اس سلسلے میں وفاقی دارلحکومت کی سرویلنس اور مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہائی سکیورٹی زون سے ائیرپورٹ تک 50نئے جدیدکیمروں کی منظوری دیدی گئی ہے،جن کی تنصیب پر کام مکمل کیا جا چکاہے،اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے کہا کہ تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔
شہری سکیورٹی انتظامات کوموثر بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میںشامل ہیں،شہری کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔