سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لفیٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری ہوگئی۔پولیس کے مطابق نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

نجف حمید نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ  ملازمین ایک کروڑ7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل لے گئے۔نجف حمید نے کہا کہ وہ وقوعہ کے روز علاج کے لیے لاہور گئے تھے، واپس آئے تو سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی سمیت موبائل فون بھی غائب تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --