پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، زبیر یوسف بٹ صدر اور محمد عمران بٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، زبیر یوسف بٹ صدر اور محمد عمران بٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات 8 جولائی 2023 بروز ہفتہ، لاہور میں منعقد ہوئے۔جسمیں محمد زبیر یوسف بٹ، محمد عمران بٹ اور محمد ندیم احمد بٹ پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر، سیکرٹری اور خزانچی منتخب ہو گئے۔خواجہ احمد حسان (مشیر وزیراعظم) اور ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال ,ستارہ امتیاز (بین الاقوامی ویٹ لفٹر اور IWF ریفری/ٹیکنیکل آفیشل) کو بالترتیب پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور سرپرست کے طور پر نامزد کیا گیا۔بیرسٹر مریم شرف حیات، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور انسانی حقوق کی کارکن کو بھی قانونی مشیر مقرر کیا گیا۔

 

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہفتہ 8 جولائی 2023 کو لاہور میں الیکشن کمیشن کی نگرانی میں منعقد ہوئے، جس کی سربراہی رفاقت علی سوہل، سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے کی، جبکہ جناب محمد اعظم میاں (پاکستان کے واحد دو مرتبہ اولمپئن) اور جناب نجم السعید (نیشنل ویٹ لفٹر اور انٹرنیشنل آفیشل) کمیشن کے ممبر تھے۔انتخابات میں شجاع الدین ملک (TI) (کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور ریکارڈ ہولڈر) نے شرکت کی جنہوں نے عبوری کمیٹی کی نمائندگی کی۔ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال ستارہ امتیاز، جناب عرفان اسلام (کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈلسٹ اور پرائیڈ آف پرفارمنس، ریکارڈ ہولڈر) آزاد مبصرین اور کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد نے بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے عمل کو دیکھا۔عبوری کمیٹی نے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ تمام ویٹ لفٹرز کو میرٹ پر کھیلنےاور مقابلوں میں شرکت کے حق کے ساتھ صاف ویٹ لفٹنگ کو یقینی بنائیں۔ ڈوپنگ کی وجہ سے پاکستان کی بہت بدنامی ہوئی اور اچھے بھلے چمکتے کھیل کو بد نما کر دیا۔مندرجہ ذیل عہدیداروں کو 4 سال کی اگلی مدت کے لیے منتخب کیا گیا(8 جولائی 2023 – 7 جولائی 2027):-

صدر محمد زبیر یوسف بٹ IWF Cat-1 ریفری اور بین الاقوامی ویٹ لفٹر؛ لاہور
سینئر نائب صدر پروفیسر خضر حیات راجہ انٹرنیشنل کوچ، آفیشل اور ویٹ لفٹر؛ لاہور
نائب صدر مسز فرزانہ بٹ سیاست دان۔ سابق ایم پی اے؛ لاہور; انکی ویٹ لفٹنگ کے ساتھ طویل ایسوسی ایشن ہے۔
نائب صدر مسز فائزہ ملک سیاستدان؛ سابق ایم پی اے؛ لاہور (کھیل اور انسانی حقوق کے کارکن)
نائب صدر وحید احمد ڈار نیشنل ویٹ لفٹر گوجرانوالہ
سیکرٹری محمد عمران علی بٹ نیشنل ویٹ لفٹر۔ لاہور
ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد سہیل بٹ نیشنل ویٹ لفٹر؛ گوجرانوالہ
خزانچی محمد ندیم احمد بٹ نیشنل ویٹ لفٹر اور انٹرنیشنل آفیشل؛ سیالکوٹ
ایگزیکٹو ممبر مسز حنا فیاض سیاست دان۔ کھیل، انسانی حقوق اور سماجی کارکن
ایگزیکٹو ممبر انجم روحیل بٹ انٹرنیشنل آفیشل؛ لاہور
ایگزیکٹو ممبر ہارون بن رشید نیشنل چیمپئن/کوچ؛ لاہور
ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد طارق خان نیشنل ویٹ لفٹر۔ سرگودھا
ایگزیکٹو ممبر محمد عبدالرحمن عبداللہ ایڈووکیٹ۔ ویٹ لفٹر؛ فیصل آباد

ایگزیکٹو ممبر
امتنان ڈار قومی ویٹ لفٹر؛ گوجرانوالہ

ایگزیکٹو ممبر
محمد اکمل شاکر قومی ویٹ لفٹر؛ گجرات

-- مزید آگے پہنچایے --