امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں بلٹ پروف جیکٹ پہنے ایک شخص نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے واقعہ میں دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کی حراست میں ہے، دوسری جانب فلاڈیلفیا پولیس کمشنر ڈینیل ایم آئوٹ لا نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس نے بعد میں پہلے شخص کی بندوق اٹھا کر فائرنگ کرنے کی کوشش کی ، پولیس کمیشنر اور حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس فائرنگ کے محرکات کیا تھے۔