پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے ملاد پورالی کو 5 کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ نے ابتدائی چار فریمز جیتے جس کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے دو فریمز جیتے، ساتویں فریم میں احسن رمضان نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔احسن رمضان نے فیصلہ کن میچ 46-48، 5-70، 6-61، 29-62، 71-30، 67-55 اور 27-101 سے جیتا۔
احسن رمضان ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئیسٹ ہیں۔ ماضی میں فرحان مرزا دو مرتبہ جبکہ حارث طاہر اور ماجد علی ایک ایک فائنل کھیل چکے ہیں۔
احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھی ایران کے تیرداد آزادی پور کو شکست دی تھی، احسن رمضان نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف بیسٹ آف 7 سیمی فائنل چار- دو سے جیتا تھا۔