شہباز شریف ن لیگ کے 4 سال کیلئے صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب

شہباز شریف ن لیگ کے 4 سال کیلئے صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ 4 سال کیلئے مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔شہبازشریف اور مریم نواز نے ہاتھ لہرا کر جنرل کونسل اجلاس کے شرکا کے نعروں کا جواب دیا۔

جنرل کونسل نے شہباز شریف کو آئندہ 4 سال کیلئے پارٹی کا بلامقابلہ صدر اور مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر منتخب کیا۔احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئیں جبکہ اسحاق ڈار صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور  بلامقابلہ منتخب ہوئے۔کونسل نے عطا تارڑ کو ن لیگ کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --