سابق سپیکر قومی اسمبلی کے گھر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمد

سابق سپیکر قومی اسمبلی کے گھر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمد

صوابی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حجرے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمداسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں

 

تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہےنان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا

 

جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگا ہوا تھاگاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، بھائی سابقہ ایم این اے عاقب اللہ ، بھائی سابقہ ممبر اسمبلی عدنان ، کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے

-- مزید آگے پہنچایے --