سفارش پر حج ڈیوٹی میں نام ڈلوانے والے 16 وفاقی پولیس افسران کو اہلکار واچ لسٹ میں شامل

سفارش پر حج ڈیوٹی میں نام ڈلوانے والے 16 وفاقی پولیس افسران کو اہلکار واچ لسٹ میں شامل

اسلام آباد پولیس نے 16 افسران اور اہلکاروں کے نام واچ لسٹ میں شامل کر دیے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھی اس حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فہرست میں شامل افراد قرعہ اندازی کے بجائے سفارش پر حج ڈیوٹی کے لیے اپنا نام ڈالوتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل پولیس افسران اور اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 16 افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --