موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے :شیری رحمان

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے :شیری رحمان

موسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیر شیری رحمان نے بڑے کاروباری گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے کاروباری گروپوں کے فعال کردارکے بغیر دنیا کو بدستور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا سامنا رہے گا۔شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بامقصد پیشرفت یقینی بنانے کیلئے ملکوں کاروباری گروپوں اور دیگر شراکت داروں کے درمیان بات چیت کا تسلسل بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --