بختاور بھٹو کی جانب سے 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت

بختاور بھٹو کی جانب سے 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

بختاور بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2019ء میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی ذرداری کے ساتھ نیب اور عدالت جانے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے باہر قیدیوں کی گاڑیاں کھڑی تھیں اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے کارکنوں کے پاس کوئی لاٹھی یا بم نہیں تھا، اگر ہم واقعی درختوں کو جلاتے، آتشزدگی کرتے، غداری یا ہنگامہ آرائی کرتے تو اس کے نتائج کا تصّور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --