سوڈان جنگ ہلاکتیں 866 ہو گئیں، جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا مطالبہ

سوڈان جنگ ہلاکتیں 866 ہو گئیں، جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا مطالبہ

سعودی عرب اور امریکا نے سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے کمانڈر محمد ہمدان ڈگلو کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں جنگ بندی کی میعاد آج ختم ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ریاض اور واشنگٹن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس توسیع سے سوڈانی عوام کو درکار انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔

دونوں ممالک نے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ قلیل مدتی جنگ بندی کے تحت اپنے وعدے پر قائم رہیں اور جنگ بندی میں توسیع کے معاہدہ تک نہ پہنچنے کی صورت میں بھی سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم رہیں۔دوسری طرف سوڈان ڈاکٹرز سنڈیکیٹ نے اعلان کیا کہ شہریوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 866 ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 3721 ہے۔

سوڈان میں 15 اپریل کو فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی اس وقت شروع ہوگئی تھی جب فوجی اور سویلین جماعتیں ایک سیاسی عمل کو حتمی شکل دے رہی تھیں۔

خیال رہے کہ 15 اپریل کو فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ میں سیکڑوں جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اپنی زندگی بچا کر وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --