چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شمولیت پر عثمان خان ترکئی کو خوش آمدید کہا، عثمان ترکئی نے گزشتہ روز فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عثمان ترکئی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے اور واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی آپ ک کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہتی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کی ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شمولیت پر عثمان خان ترکئی کو خوش آمدید کہا
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی… pic.twitter.com/KIDuEGTbKz
— PPP (@MediaCellPPP) May 24, 2023
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کے ہمراہ شامل ہونے والے سیاسی عمائدین اور کارکنان نے بھی ملاقات ، اس موقع پر عثمان ترکئی نے بلاول بھٹو کو صوابی میں جلسے کی دعوت دی عثمان خان ترکئی کی جانب سے صوابی میں جلسے کی دعوت کو قبول کرلیا