پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عثمان خان ترکئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اب ہم اپنے گھر واپس جا رہے ہیں۔عثمان ترکئی نے 9 مئی کے واقعات پر 2 روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
