خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی سابق رکن صوبائی اسمبلی نادیہ شیر نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نادیہ شیر نے 9 مئی کے واقعات میں شریک زخمی یا گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’کیا عمران خان نے آپ کا پوچھا، آپ کے بعد عمران خان کبھی آپ کا نہیں پوچھیں گے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے آپ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے‘۔