وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان اورعراق کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بنیاد پرمشترکہ مذہب اوریکساں مفادات ہیں۔پاکستان میں عراق کے سفیرحامدعباس Lafta سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی،وزیرخارجہ نے کہاکہ کثیرالجہتی تعاون اوراعلیٰ سطح کے وفودکے تبادلے اِن دوطرفہ تعلقات کاحصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مشکل وقت میں ہمیشہ اپنے عراقی بہن بھائیوں کی مدد کی ہے۔عراقی سفیرنے مستقل حمایت اورتعاون پرپاکستان کی حکومت اور عوام کاشکریہ اداکیا۔