وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرجناب چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر ضلع بھمبر میں گڈگورننس،اداروں میں شفافیت،سرکاری دفاتر میں حاضری،عوامی منصوبہ جات،کھیلوں کے منصوبہ جات ،شعبہ صحت و تعلیم میں بالخصوص انقلابی عملی اقدامات کا آغاز ہوچکاہے وزیراعظم نے اپنے آبائی ضلع بھمبرکو آزادکشمیر بھرمیں بطور ماڈل پیش کرنے کے لئے جہاں خود سادگی کفایت شعاری کا عملی نمونہ پیش کیا،وہیں تمام انتظامی و سرکاری ادارہ جات کے سربراہان کو حکم دیاکہ ریاست کے وسائل کی بچت کرکے ایک ایک پائی عوام پر خرچ کریں تاکہ ریاست خوشحال ہوسکے۔ریاستی خوشحالی کے لیے کسی بھی لیڈر کی عملی سادگی،پروٹوکول کے خاتمے پر ضلع بھمبر کے ہر عام و خاص شخص/شہری نے یا طبقہ نے شاندار انداز میں سراہاہے،سرکاری گاڑیوں کے استعمال،دفاتر کی حاضری پر عوامی حلقوں نے بالخصوص سراہاہے،ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں ڈپٹی کمشنر مرزا ارشدمحمودجرال نے وزیراعظم کے احکامات پرعمل درآمد کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دی ہیں،اجلاس کی صدارت کی،دفاتر کی حاضری چیک کرنے کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیز کام کررہی ہیں،ڈی ایچ او نے تحصیل سماہنی کی حدودمیں 12 صحت عامہ ملازمین کو غیر حاضری پر معطل کیا،بھمبر ہیڈکوارٹرمیں برقیات،لوکل گورنمنٹ،ہائی وے سمیت دیگر محکمہ جات کی حاضری کی کاروائی میں 27 ملازمین کی غیرحاضری رپورٹ مرتب کی گئی اسکے علاوہ حالیہ عملی اقدامات میں سیکرٹری سپورٹس آزادکشمیرچوہدری محمد رقیب نے وزیراعظم کی ذاتی کاوشوں سے سٹیڈئییم میں فلڈ لائٹس منصوبے کا جائزہ لیا جو 6 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا اسکے علاوہ سماہنی برنالہ میں سپورٹس پروجیکٹس پر کام کا آغاز ہوچکاہے،بھمبر میں پوسٹ گریجویٹ کالج میں طالبات کھلاڑیوں کے لئے کھیل کا میدان تیارہورہاہے،ائرسٹرپ کے مقام پر عوامی تفریحی پارک منصوبے پرسروے رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق جب وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے کے بعد پہلی بار حلقہ انتخاب ایل اے 7بھمبر میں بغیر پروٹوکول سادہ پرائیوٹ گاڑی میں پہنچے تو عوام حیرانگی کےساتھ مطمئن اور خوش بھی تھی کہ ریاستی وسائل کی بچت کفایت شعاری کاعملی طور پر آغاز ہوا ہے،سرکاری پروٹوکول کے خاتمہ بے جا نمود و نمائش سے وزیراعظم نے اجتناب کیا،وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے مرحوم والد گرامی سابق سینئروزیرآزادکشمیرچوہدری صحبت علی والدہ ماجدہ اور آباواجداد کی کی قبروں پر پھول نچھاور کئے،فاتحہ خوانی کی،عیدالفطر عام نمازی کی طرح مسجد میں جہاں جگہ ملی وہاں اسی صف میں ادا کرکے عوام میں گھل مل گئے۔چوہدری انوارالحق نے کہاکہ تمام سرکاری دفاترکے ہیڈ اس بات کو نوٹ کرلیں کہ میرا کوئی عزیزکسی بھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کرے گا نہ ہی اس سے قبل ہوا ہے،لہذاجملہ سرکاری محکمہ جات افسران،ملازمین دیانت داری سے اچھے رزلٹ دیں،کام کریں۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے سیاسی سماجی شخصیات وکلاصحافیوں سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیرافرادنے بلارکاوٹ ملاقاتیں کیں، اپنے مسائل بتائے،75 سالہ تاریخ میں بھمبر سے پہلاوزیراعظم بننے پر انوارالحق کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔عوامی حلقوں نے اس امید کااظہارکیاہے کہ ضلع بھمبر کی قسمت سنورنے کی شروعات ہوچکی ہیں