پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریزمیں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کی جانب سے جیت کیلئے 288 رنزکا ہدف ملا تھا تاہم اس کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 261 رنزپر آئوٹ ہو گئی اور میچ 26 رنز کے فرق سے ہار گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل 65 اور کول میک کونچی 63 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان ٹام لیتھم نے 43 رنز سکور کئے، ویل ینگ 33 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ارو محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، قبل ازیں تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورزمیں چھٹ وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز سکور کرتے ہوئے پاکستان کو 288 رنز کا ہدف دیدیا ہے، پاکستان کی جانب سے گزشتہ دو میچوں کے سنچری میکر فخر زمان 19، امام الحق 90، بابر اعظم 54، عبداللہ شفیق 19، محمد رضوان 32 محمد نواز11 ناٹ آئوٹ، شاداب خان 21 رنز ناٹ آئوٹ، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے تین، ایڈم میلن نے دو جبکہ کول میک کونچی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > کیویز کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری