آصف زرداری کے دانشمندانہ فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کا 2035 تک کا منصوبہ ناکام بنایا، ناصر شاہ

آصف زرداری کے دانشمندانہ فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کا 2035 تک کا منصوبہ ناکام بنایا، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں توڑیں اور قومی اسمبلی سے استعفی دیا۔ آصف زرداری شروع سے اسمبلیوں سے نکلنے کے خلاف تھے۔کراچی سے جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ اس وجہ سے آصف زرداری کو پی ڈی ایم سے الگ ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دانشمندانہ فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کا 2035 تک کا منصوبہ ناکام بنایا۔ آصف زرداری نے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا۔

سید ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان جس سیاسی رسوائی، تنہائی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کوئی اور نہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی حکمت عملی سے کل جو جیلوں میں تھے آج اقتدار میں ہیں۔ جو اقتدار میں تھا، اب وہ ڈبے میں منہ چھپا کے گھوم رہا ہے۔ سیاست برداشت، بصیرت اور بردباری کا نام ہے۔ سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ جس نے صبر اور استقامت کا دامن نہ چھوڑا وہ آصف زرداری کی طرح کامیاب ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --