عمران اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں مریم نواز

عمران اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے ساحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ طورپر پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس بیچنے کی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔ نواز شریف چپ ہے مگر اللہ تعالی کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنیوالے سازشیوں کا گھنانا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔ان خیالات کااظہار مریم نوازشریف نے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نوازکا کہنا تھاکہ سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا انکے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔دنیا کی تاریخ میں ایسا گھنائونا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔ عمران اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔ ریاست انصاف کی منتظر ہے!۔جبکہ مریم نواز نے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے ٹکٹ ہولڈرز کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو کو ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --