چینی سے بنے مشروبات انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک

چینی سے بنے مشروبات انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک

ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ چینی سے بنے مشروبات موت کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔یہ تحقیق ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اور اسے برٹش میڈیکل کے جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق  ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو سوڈا ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور فروٹ ڈرنکس سمیت چینی سے بننے والے تمام مشروبات کے استعمال سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ان افراد میں دل کی بیماری کی وجہ سے قبل از وقت موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تحقیق کیلئے 12 ہزار افراد نے حصہ لیا اور اموات اور قلبی امراض کے سلسلے میں عام مشروبات کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چینی سے بنی اشیاء کا استعمال کم کرنے والوں میں  قبل از وقت موت کا امکان کم پایا گیا۔

ماہرین کی جانب سے بیماریوں سے بچنے کے لیے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنےکا کہا گیا ہے جس  کیلئے چینی سے بنے مشروبات کو ترک کرکے سادہ پانی پینے کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --