سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

پنجاب کے ضلع راجن پور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے کومبنگ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارےگئے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عرفان اللہ اور الیاس شامل ہیں ، آپریشن کے دوران تین دہشتگرد بھی پکڑے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیوٹونیٹر، آئی ای ڈی بم، اسلحہ، بارودی موادبرآمد ہوا ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حارث، سیف اور ابرار شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --