مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 24.19فیصد کمی

مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 24.19فیصد کمی

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.795ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ کی 5.006ملین ٹن فروخت سے 24.19فیصد کم رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.356ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ کی مقامی فروخت 4.710ملین ٹن سے 28.75فیصد کم رہی
مارچ 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4لاکھ38ہزار433ٹن رہی جو مارچ 2022کی 2لاکھ95ہزار 321ٹن ایکسپورٹ کے مقابلے میں 48.46فیصد زائد رہی۔
مارچ2023کے مہینے میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 2.82ملین ٹن رہی جو مارچ 2022کی 3.929ملین ٹن فروخت سے 28.22فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ مارچ 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 9لاکھ74ہزار467ٹن رہی جو مارچ 2022کی 1.076ملین ٹن فروخت سے 9.48فیصد کم رہی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مارچ 2023کے مہینے میں مقامی مارکیٹ میں 2.72ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو مارچ 2022میں مقامی مارکیٹ کی 3.849ملین ٹن فروخت سے 29.33فیصد کم رہی۔
مارچ 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 6لاکھ36ہزار 465ٹن رہی جو مارچ 2022کی 8لاکھ 61ہزار 742ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 26.14فیصد کم رہی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مارچ 2023کے دوران 1لاکھ 431ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو مارچ 2022کی 80ہزار 584ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ سے 24.63فیصد زائد ہے۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مارچ 2023میں 3لاکھ38ہزار 2ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی جو مارچ 2022میں جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں سے کی جانے والی 2لاکھ 14ہزار737ٹن ایکسپورٹ سے 57.40فیصد زائد رہی۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 33.6ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کی گئی 40.769 ملین ٹن فروخت سے 17.59فیصد کم رہی۔ رواں مالی سال جولائی تا مارچ سیمنٹ کی مقامی فروخت 30.564ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 36.126ملین ٹن کے مقابلے میں 15.40فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
رواں مالی سال جولائی تا مارچ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 34.62فیصد کمی سے 3.036ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 4.643ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران 25.047 ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 29.937ملین ٹن کے مقابلے میں 16.33فیصد کم رہی۔
رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 14.56فیصد اضافہ سے 7لاکھ78ہزار437ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 6لاکھ 79ہزار 481ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 15.56فیصد کمی سے 25.826 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 30.617ملین ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 5.517ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 6.189 ملین ٹن کے مقابلے میں 10.86فیصد کم رہی۔ جولائی تا مارچ 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 43.05فیصد کمی سے 2.257 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3.964 ملین ٹن رہی تھی۔ جولائی تا مارچ 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 23.43فیصد کمی سے 7.774ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 10.152ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق شمالی اور جنوبی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں کئی ماہ سے نمایاں طور پر سست روی کا شکار ہے جو سیمنٹ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیوں سے وابستہ ہنرمند اور غیرہنرمند مزدوروں کے روزگار میں بھی کمی کا سبب بن رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام، شرح مبادلہ میں مسلسل کمی اور کمزور معاشی اشاریوں کی وجہ سے سیمنٹ سمیت دیگر تمام صنعتی شعبے بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --