نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست، سری لنکا کو عالمی کپ کیلئے اب کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا پڑے گا

نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے، اس شکست کے بعد ساتھ ہی سری لنکن کرکٹ ٹیم کو رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اب کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا پڑے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری سری لنکن ٹیم 41.3 اوورزمیں 157 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نیسانکا 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان داسن شانکا نے 31 رنز کی اننگزکھیلی نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، ہینری شپلی اور ڈیرل مچل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان 32.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں وکٹوں سے جیت لیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل ینگ نے 86 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ ہینری نیکولس نے 44 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے لاہیور کمارا نے دو جبکہ کوسن راجھیتا اور داسن شانکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ویل ینگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --