پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 35 ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 100 کے قریب افراد آگ لگنے کے باعث پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے زہریلے دھویں سے متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں داخل ہونے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے دوران پکڑے جانے والے افراد کو اس پناہ گزین مرکز میں رکھا جاتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --