پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیشیوں اور فرد جرم سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟، ریلیوں اور جلوسوں میں ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں؟، عمران خان سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر عدالت اور جوابدہی سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہوں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ بعد میں کہیں میرا بیان سیاسی تھا، ان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردارکشی میں گزری ہے لیکن قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہم ان الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔