ناظم اعلی جنگلات آزاد کشمیر ملک اسد محمود کا دورہ بھمبر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفس بھمبرمیں گزشتہ سال آگ سے جھلس کر شہید ہونے والے محکمہ جنگلات کے ملازمین کی یاد میں یادگار شہداءکا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر راجہ زاہد محمود،راجہ نعمان اکبراور دیگر افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ملک اسد محمود ناظم اعلی جنگلات نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے ملازمین شہدا محکمہ جنگلات کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی عظیم قربانیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محکمہ جنگلات قدرت کے عظیم اور خوبصورت شاہکار درختوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں سے بڑھ کر زیادہ حفاظت کر رہا ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انشاءاللہ محکمہ جنگلات درختوں کی حفاظت اور نئے جنگلات لگانے کے لیے پر عزم ہے۔اور درخت دشمن عناصر کو بھی متنبہ کرتے ہیں۔ کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز رہیں۔ اور زمین پر قدرت کے اس عظیم تحفے کی قدر کریں۔ درخت ہماری زندگی کی بقا ہیں ہم سب کو مل کر نٸےے درختوں کے لگانے ۔ اور جنگلات کی حفاظت کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ دریں اثنا ناظم اعلی جنگلات ملک اسد محمود نے افسران کے ہمراہ۔ فاریسٹ آفس میں قائم نرسری کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء میں اپنے دست مبارک سے پودا بھی لگایا۔ اور دعائے خیر کی۔