فارن فنڈنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کل 21 مارچ کو طلب کر لیا۔نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی،عمران خان کے سکیورٹی اسٹاف نے نیب ٹیم کو اندر جانےکی اجازت دے دی۔ نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔