بنگلادیش میں ایک مسافر بس کے حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ شبچار شہر میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، تیز رفتار بس ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور 30 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں پرانی گاڑیوں اور سڑکوں کی ناقص صورتحال کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں، گزشتہ سال سڑک حادثات میں 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔