پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو گرفتار کرنے کے تھوڑی دیر بعد رہا کردیا۔تفصیل کے مطابق شبلی فراز کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کی شکایت عمران خان کے وکیل نے عدالت میں بھی کردی اور کہا کہ پولیس پی ٹی آئی رہنماء کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔عدالت نے پولیس کو شبلی فراز کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی جس پر انہیں فاضل عدالت پیش کردیا گیا۔ عمران خان کے وکیل کاکہناتھاکہ شبلی فراز دستخط کرانے گئے تو پولیس نےتشدد کرنا شروع کردیا۔اس سے قبل شبلی فراز کو گرفتاری کے بعد قیدیوں کی وین میں منتقل کردیا گیا تھا۔