زمان پارک آپریشن، پولیس اعتزاز احسن کے گھر بھی گھس گئی

زمان پارک آپریشن، پولیس اعتزاز احسن کے گھر بھی گھس گئی

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا بھی گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو میدان جنگ بنا دیا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی، چیف جسٹس کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ زمان پارک رہائشی علاقہ ہے، وہاں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، سیاسی جماعت کے قائد کے خلاف اس قسم کا آپریشن! ہم سب کو سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خام خیالی ہے، سیاست سے کوئی ختم نہیں ہوتا، یہ نہیں ہوسکتا آپ دعا کریں اور عمران خان غائب ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سیاست میں بہت سی مثالیں موجود ہیں، سیاست میں ایلیمینیٹ کوئی نہیں ہوتا

-- مزید آگے پہنچایے --