اٹلی کشتی حادثہ میں جاں بحق قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی نماز جنازہ ادا

اٹلی میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی نمازِ جنازہ کوئٹہ میں ادا کر دی گئی۔شاہدہ رضا کی نمازِ جنازہ مری آباد میں بہشت زینب قبرستان میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں صوبائی وزیرِ کھیل عبدالخالق ہزارہ بھی شریک ہوئے۔

 

 

 

مرحومہ شاہدہ رضا کی تدفین صبح علم دار روڈ کے بہشتِ زینب قبرستان میں ہو گی۔اس سے قبل آج مرحومہ شاہدہ رضا کی میت کراچی سے کوئٹہ پہنچائی گئی تھی۔شاہدہ رضا کے رشتے دار کے مطابق میت فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے سڑک کے ذریعے کراچی سے کوئٹہ لائی گئی۔قومی کھلاڑی شاہدہ رضا روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں ۔

-- مزید آگے پہنچایے --