اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے، کل تک گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے، کل تک گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے کل تک پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

سابق وزیراعظم نے وارنٹ منسوخی اور ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری سے پولیس کو روکنے کے لیے آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 18 مارچ کو اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرانے کے لیے آج لاہور ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں، لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس طاق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --